ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آگسٹا ویسٹ لینڈ: مشیل کی ضمانت کی عرضی مسترد، 5 دن اور پوچھ گچھ کرے گی سی بی آئی

آگسٹا ویسٹ لینڈ: مشیل کی ضمانت کی عرضی مسترد، 5 دن اور پوچھ گچھ کرے گی سی بی آئی

Tue, 11 Dec 2018 04:42:49    S.O. News Service

نئی دہلی،11؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اسپیشل سی بی آئی جج اروند کمار نے آگسٹا ویسٹ لینڈ ڈیل کے بچولئے کرشچین مشیل کو 5 دن کی مزیدسی بی آئی ریمانڈ پر بھیج دیا۔اس سے پہلے مشیل کے وکیل نے عدالت سے ضمانت کی فریاد کی تھی جسے جج نے مسترد کر دیا۔5 دن کی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد آگسٹا ویسٹ لینڈ ڈیل کے اہم ملزم مشیل کو سی بی آئی نے پیر کو عدالت میں پیش کیا۔سی بی آئی نے عدالت میں کہا کہ ملزم مشیل تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہا ہے۔لہٰذا ریمانڈ کی مدت بڑھائی جائے۔ اس پر مشیل کے وکیل نے اعتراض جتایا اور کہا کہ یہ الزام غلط ہے۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ ریمانڈ کی مدت بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے۔سی بی آئی نے وکیل کے اس دلیل کی مخالفت کی۔مشیل کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ اٹلی کی عدالت نے آگسٹا ویسٹ لینڈ سے منسلک تمام کاغذات کا معائنہ کیا ہے، لہٰذا ریمانڈ کی کوئی ضرورت نہیں بنتی۔اس پر سی بی آئی نے کہا کہ مشیل اس ڈیل میں ایسا ملزم ہے جس نے تحقیقات میں کبھی حصہ نہیں لیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق مشیل ویسٹ لینڈ گروپ سے پیسے لے رہا تھا۔یہ ایسی رقم تھی جو ڈیل سے الگ تھی۔ سی بی آئی کے وکیل نے مشیل کی اس بات کی مخالفت کی جس میں کہا گیا تھا کہ مشیل کو ریمانڈ کے نام پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس پر سی بی آئی نے کہا کہ مشیل کو حراساں نہیں کیا جا رہا بلکہ اس کے ساتھ بہت عزت سے پیش آیا جا رہا ہے۔ 5 دن کی سی بی آئی حراست ملنے سے پہلے جانچ ایجنسی نے کورٹ سے کہا تھا کہ مشیل سے پوچھ گچھ کے لئے اس کافی وقت نہیں مل پایا ہے، تو ریمانڈ کی میعاد بڑھائی جائے۔مشیل کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اس نے برطانوی ہائی کمشنر کو خط لکھا ہے کیونکہ مشیل کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔اس پر سی بی آئی نے اعتراض جتایا اور کہا کہ پریشان کرنے کی بات تو دور بات ہے ایجنسی نے تو اس سے بلند آواز میں بات تک نہیں کی۔سی بی آئی نے عدالت سے فریاد کہ اسے مشیل کی ہینڈ رائٹنگ جانچنے کی اجازت ملے۔ مشیل سے ملنے کے لئے پیر کو برطانوی ہائی کمشنر کو اجازت مل گئی۔اس کے ساتھ ہی مشیل کے وکیل نے پاور آف اٹارنی روزمیریوپیٹرشی سے ملنے کی اجازت مانگی تھی۔اس پر عدالت نے کہا کہ اگر پیٹرشی وکیل ہیں تو انہیں مشیل سے ملنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔اس پر سی بی آئی نے کہا کہ پیٹرشی وکیل نہیں ہیں، اس لیے انہیں ملنے نہیں دیا جا سکتا۔کورٹ نے پیر کو اس مسئلے پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔


Share: